بلوچستان کی صوبائی اسمبلی 1972 میں ایک صدارتی حکم کے تحت وجود میں آئی ـ اسمبلی کا پہلا اور باقاعدہ اجلاس 2 مئی 1972 کو منعقد ہوا جس میں 21 ممبران (ایک خاتون اور 20 مرد حضرات) نے شرکت کی ـ

اس اجلاس کی صدارت اسمبلی کے اسپیکر جناب محمد خان بروزی اور ڈپٹی اسپیکر جناب مولوی شمس الدین نے کی ـ اس کے پہلے قائدایوان جناب سردار عطااللہ مینگل تھے جبکہ قائدحزب اختلاف جناب غوث نجش رئیسائی تھےـ اب موجودہ ایوان کے اسپیکر جناب محمد اسلم بهوتانى اور قائدایوان جناب نواب محمد اسلم خان ریسانی ہیںـ

اسمبلی کی موجودہ عمارت کا افتتاح 28 اپریل 1987 میں اس وقت کے وزیر اعظم جناب محمد خان حو نیجو نے کیاـ اس سے قبل اسمبلی کے اجلاس، اسمبلی کی عمارت موجود نہ ہونے کی وجہ سے، شاہی جرگرہال(گاؤں ہال) میں منعقد ہوتے رہےـ

Balochistan Assembly Hallاسمبلی کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد 1973 میں اس وقت کے گورنر جناب محمد اکبر خان بگٹی نے رکھا- ان کی خصوصی ہدایت پر موجودہ عمارت کا نمونہ "گدان" یعنی خیمہ کی طرز پر کیا گیاـ جو انتہائی انوکھا اور دیدہ زیب ہونے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی ثقافت کا آئنہ دار ہے- 12 ایکڑ رقبے پر پھیلی اس عمارت کے پہلو میں ایک جدید سہولتوں سے آراستہ ہوسٹل ہے اس میں کل 66 کمرے ہیں جو اسمبلی کے ممبران کے لیے مخصوص ہیں-

اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر 1986 میں مکمل ہوئی اور اس کا باقاعدہ افتتاح اس وقت کے وزیر اعظم جناب محمد خان جونیجو نے کیاـ

بلوچستان کی صوبائی اسمبلی نے 1972 میں وجود میں آنے کے بعد سے لیکر اب تک کے اس سفر میں مجموعی طور پر 8 عام انتخابات دیکھےـ اور وقت گزرنے کے ساتھ اس کے ممبران کی تعداد بتدریج بڑھ کر 65 ہو چکی ہےـ اگرچہ ممبران کی تبدیلی کی وجہ سے یہ تعداد گھٹتی بڑھتی ہےـ

1977 میں ممبران کی کل تعداد 45 تھی جو 1999 میں گھٹ کر 43 ہو گئی، آخری مردم شماری کی بناء پر اس کی رکنیت میں اضافے کے بعد یہ تعداد 65 ہو گئی جن میں عام نشستوں کی تعداد 51، خواتین کے لیے مختص کردہ  11 نشستیں اور اقلیتوں کے لیے 3 نشستیں شامل ہیںـ

اسمبلی کی تاریخ کا سب سے زیادہ مؤثر اور سرگرم دور جس کا آغاز 2002 کو ہوا اپنے آغاز سے لے کر اب تک کی مدت میں کل 33 بل منظور ہوۓ اور 93 تحاریک استحقاق مسترد، 174 قراردادیں، 170 تحاریک التواء اور 1327 سوالات اٹھاۓ گۓـ

منتخب اسمبلی مسؤدہ قانون/قوانین تحاریک استحقاق تحاریک التواء قراردادیں سوالات
1972-1976
39
18
75
74
1,130
1977-1977
-
3
-
5
270
1985-1988
20
15
17
73
1,001
1988-1990
15
21
27
48
349
1990-1993
9
28
58
117
760
1993-1996
18
26
76
77
821
1997-1999
5
10
67
77
819
2002-2007
33
93
170
174
1,327