درج ذیل میں صوبائی اسمبلی کے منصبی فرائض مختصرا" بیان کیے گۓ ہیںـ
1. قانون سازی کرنا:
قانون سازی کا عمل درج ذیل دائرہ کار کا متقاضی ہےـ
- ملک میں ایمرجنسی نافذ ہونے کی صورت میں صوبائی اسمبلی قانون سازی نہیں کر سکتی ـ
- صوبائی اسمبلی ایسے قوانین بنانے کی مجاز نہیں جو ملک کے شہریوں / عام شہریوں کے بنیادی حقوق کے برخلاف ہوںـ
- قانون سازی اصول و ضوابط کے مطابق ہونی چاہیۓـ
- ایسا قانون نافذ نہیں کیا جاسکتا جو اسلام کی رو کے ضافی ہوـ
- صوبائی اسمبلی ان معاملات پر قانون سازی کی مجاز نہیں جو اس کے دائرہ اختیار سے باہر ہوںـ التاہم کون کرنٹ لسٹ میں شامل معاملات پر یہ قانون سازی اگر کون کرنٹ لسٹ میں شامل کسی معاملے پر صوبائی اسمبلی کے علاوہ پارلیمینٹ بھی قانون سازی کرے تو وفاقی قانون کے اطلاق سے صوبائی قانون کا لعدم ہو جاتا ہےـ
- ریزیڈوری لسٹ :
صوبائی اسمبلی کو ان معاملات پر قانون سازی کا خصوصی اختیار حاصل ہے جو وفاق کی مرتب کردہ قانون فہرست یا کون کرنٹ قانونی فہرست میں درج نہ ہوں یہ بقیہ فہرست کہلاتی ہےـ یہ بقیہ معاملات خصوصیت کے ساتھ صوبائی خود مختاری کے زمرے میں آتے ہیںـ
2 : قومی سرماۓ کے نگران:
صوبائی اسمبلی کی منظوری سے تمام اخراجات صرف صوبائی محصولاتی فنڈ سے کیے جاسکتے ہیںـ صوبائی اسمبلی خزانے پر مامور افسران کی نگرانی کے فرائض بھی سر انجام دیتی ہےـ
3. بجٹ کی منظوری:
صوبائی اسمبلی بجٹ میں کیے گۓ کسی بھی مطالبے کو مسترد یا منظور کرنے کا اختیار رکھتی ہےـ وہ چاہے تو مطلوبہ رقم میں تخفیف بھی کر سکتی ہےـ ایک بار بجٹ منظور ہونے کے بعد، حکومت اس میں کی گئی ترامیم سے منحرف نہیں ہوسکتی ـ حکومت کو زائد اخراجات کی مد میں اسمبلی سے منظوری لینی ہو گی , حکومت کی طرف سے پیش کردہ آڈٹ رپورٹ کی مزید چھان بین کرنا اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذمہ داری ہےـ
4. اسمبلی بحیثیت ایک نگراں ادارہ :
صوبائی اسمبلی عوام کی آواز کی ترجمان ہےـ یہ عوام کا ایک ایسا نمائندہ ادارہ ہے جو حکومت کی پالیسیوں اور کارکردگی پر مستقل نظر رکھتا ہےـ
5. بحثیت ایک ذمہ دار محتسب:
- ممبران ان عوامی مسائل کو ایوان میں زیربحث لاتے ہیں جن میں عوام کی بھی دلچسپی ہو ، اسمبلی ممبران کی طرف سے ان پر سوالات، تحاریک التواء ، توجہ دلاؤ ٹوٹس ، عام بحث ، قراردادیں اور مختلف رپورٹیں پیش کی جاتی ہیںـ
- ممبران کو رہنمائی اور معاونت فراہم کرنے کا منصوبہ :
اس منصوبے کا بنیادی مقصد اسمبلی کے ممبران کو مختلف شعبوں / میدانوں / معاملات میں مدد فراہم کرنا ہےـ انہیں نجی ممبران کے مسؤدہ قانون کا تحریری متن تیار کرنے میں قانونی مدد دی جاتی ہےـ چنانچہ ان سہولتوں کی فراہمی کے لیے پنجاب اسمبلی میں ریسرچ اور ریفرنس یعنی تحقیق اور حوالہ جات کا ایک انتظامی شعبہ قائم کیا گیا جس کا مقصد ممبران کو ضروری معلومات اور اعدادوشمار مہیا کرنا ہےـ یہاں سے اسمبلی کے بارے میں اضافی معلومات بھی مل سکتی ہیں جیسے کہ اجلاس کی کاروائی کا ایجنڈا ، اجلاس کی آئندہ نشت کے اعدادوشمار، کمیٹی کے اجلاس کا لائحہ عمل اور ممبران کے بارے میں معلومات وغیرہ ـ

