اسپیکر کا پیغام

بلوچستان صوبائی اسمبلی کی نئی ویب سائیٹ اراکین اسمبلی وعوام دونوں کو اسمبلی کی کارکردگی سے باخبر رہنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
بلوچستان کی قانون ساز تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ ویب سائیٹ ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کر تی ہے ۔ جہاں سےاسمبلی ،اس کے اسٹاف ،اسمبلی کی کا ر کر دگی اور معزز اراکین اسمبلی کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

میں یقین رکھتا ہوں کہ شفافیت کی جانب ایک عظیم پیش رفت کے علاوہ یہ ویب سائیٹ قانون سازوں کو ان کے حلقہ عوام کے قریب لا نے کا ساتھ ساتھ ایک دوسرے کو سمجھنے کےمزید مواقع بھی فرا ہم کرے گی جو یقینی طور پر جمہو رہت کے استحکا م کا باعث ہو گا ۔

میں اس ضمن میں USAIDکے پروجیکٹ (PLSP)کا بھی تہ دل سے شکرگزار ہوں ۔جس کے تعاون سے اس ویب سائیٹ کی تشکیل عمل میں آئی۔