Balochistan Assembly Buildingبلوچستان کی صوبائی  اسمبلی کی عمارت خوش نما اور دیدہ زیب ہےـ اس وسیع و عریض عمارت میں 72 ممبران کے بیٹھنے کی گنجائش ہےـ اس کے علاوہ گورنر اور اسپیکر کے لیۓ مخصوص گیلری ہے- یہاں 25 نشستیں معزز مہمانوں کے لیۓ مخصوص ہیں اور 25 نشستیں صوبائی حکومت کے سینئر افسران کی ہیںـ بالائی گیلری میں خصوصی مہمانوں کے لیۓ  168 نشستیں اور نیوز میڈیا کے نمائندگان کے لیۓ 55 نشستیں  مخصوص ہیںـ

بلوچستان اسمبلی کی انتظامیہ کی نئی عمارت میں لگ بھگ 40 افسران کے لیے علیحدہ علیحدہ دفاتر موجود ہیںـ اس میں ایک کانفرنس ہال بھی ہے جہاں 61 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہےـ اس کے علاوہ دو کمیٹی روم ہیں جن میں بالترتیب 23 اور 17 افراد بیک وقت بیٹھ سکتے ہیںـ