پارلیمانی اصطلاحات

(۱) "ایڈوکیٹ جنرل" سے آئین کے آرٹیکل ۱۴۰ کے تحت مقرر کردہ ایڈوکیٹ جنرل ہے۔

(۲) "تحریک التوا‘" کسی عوامی اہمیت کے حامل ہنگامی مسلہ کو زیر بحث لانے کیلئے اسمبلی کی کاروائی۔

(۳) "ترمیم" سے کوئی ایسی تحریک مراد ہے جس کے ذریعے اسمبلی میں اس سے قبل پیش کردہ کسی دیگر تحریک میں ترمیم کرنا مقصود ہو۔ پیشتر اس کے کہ اسمبلی پیش کردہ تحریک کے بارے میں کوئی فیصلہ کرے۔

(۴) "اسمبلی" سے بلوچستان صوبائی اسمبلی مراد ہے۔

(۵) "میزانیہ" سے کسی مالی سال کے لئے صوبائی حکومت کی تخمینی آمدن واخراجات کا گوشوارہ مراد ہے۔

(۶) "آیئن" سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آیئن مراد ہے۔

(۷) "وزیر خزانہ" سے وہ صوبائی وزیر مراد ہے جسے خزانہ کا کام تضویض کیا گیا ہو۔ یا اگر مذکورہ وزیر غیرحاضرہونے کی بنا پریاکسی دیگر وجہ سے اپنےفرائض منصبی کی ادائیگی سے قاصرہوتواس صورت میں کوئی ایسادوسراصوبائی وزیرمرادہے جسےوزیراعلٰی نے وزیرخزانہ کےفرائض سرانجام دینےکااختیاردیاہو۔

(۸) "وزیراعلٰی" سے مراد آیین کے آرٹیکل ۱۳۰ کے تحت منتخب کردہ وریراعلٰی ہے۔

(۹) "کمیٹی" سے قواعد ہذا کے تحت تشکیل شدہ کوئی کمیٹی مراد ہے۔

(۱۰) "قرارداد" سے کوئی ایسی تحریک مراد ہے جو مفاد عامہ سے تعلق رکھنے والے کسی معاملے پر بحث اور اظہار خیال کے لئے پیش کی جائے نیز اس میں کوئی ایسی قرارداد بھی شامل ہے جس کی تفریح آیئن میں کی گئی ہے۔

(۱۱) "گزٹ" سے بلوچستان گزٹ مراد ہے۔

(۱۲) "لابی"سے ایوان سے بالکل ملحقہ اوراس کے ساتھ ختم ہونیوالابرآمدہ مرادہے۔

(۱۳) "وزیرقانون"سے وہ صوبائی وزیرمرادہے جسے پارلیمانی اموراورقانون کاکام تضویض کیاگیاہو۔

(۱۴) "رکن" سے اسمبلی کارکن مرادہے۔

(۱۵) "رکن متعلقہ"سے سرکاری مسودہ قانون کےسلسلہ میںصوبائی حکومت کی جانب سے جس نے اسےپیش کیاہویادیگرکوئی رکن جسےاس نے تحریری طورپراپنی غیرحاضری میںمسودہ قانون مذکورپرکاروائی کرنےکااختیاردیاہومرادہے۔

(۱۶)"وزیر" سے آیئن کے آرٹیکل ۱۳۲ کے تحت مقررکردہ کوئی صوبائی وزیرمراد ہے۔

(۱۷) "تحریک"سےکسی رکن کی پیش کردہ کوئی ایسی تجویزمراد ہےجوکسی ایسےمعاملےکےمتعلق ہوجسےاسمبلی میںزیربحث لایاجاسکتاہو۔

(۱۸) "کسی دن کی ترتیب کاروائی" سے ایسے امور کی فہرست مراد ہے جہنہں اسمبلی کی کسی روز کی منعقدہ نشست میںزیر غور لایا جائے اور ان کے بارے میں فیصلہ کیا جائے۔

(۱۹) احاطہ اسمبلے میں ایوان ،دالان، براآمدے اور دوسری ایسی جگہیں شامل ہیںجنکی اسپیکر وقتافوقتا تصریح کرے۔

(؀۲۰)  پرائزیڈنگ آفسر سے ایسا شخص مراد ہے جو کسی نشست کی صدارت کے فرائض انجام دے رہا ہو۔

(۲۱)  غیر سرکاری رکن سے ایسا رکن مراد ہے جو وزیرنہ ہے۔

(۲۲) قواعد ہذا سے قواعد انضیاط کار بلوچستان صوبائی اسمبلی مجرر۱۹۸۴ مراد ہیں۔

(۲۳) گوشوارہ سے قواعد ہذا سے منسلک کوئی گوشوارہ مراد ہے۔

(۲۴) معتمد سے اسمبلی کا معتمد مراد ہے اور اس توریف میں وہ شخص بحی شامل ہے۔جو وقتی طور پر معتمد کے فرائص انجام دے رہا ہو۔

(۲۵) اجلاس سے اسمبلی کا طلبی کے بعد پہلی نشست کے یوم انعقاد سے لے کر اس دن کے ختم ہونے تک کا درمیانی عرصہ مراد ہے۔ جبکہ اسمبلے کا اجلاس غیر مینہ مدت کے لئے ملتوی کردیاگیا ہو یا اسمبلی کو برخاست کردیا گیا ہو

(۲۶)نشست سے اسمبلی یا اس کی کسی کمیٹی کی کسی دن کی ایسی نشست مراد ہے جو کام شروع ہونے سے کام ختم ہونے تک جاری رہے۔

(۲۷) نشان ذدہ سوال سے مراد ایسا سوال مراد ہے جس کا جواب ذبانی دیا جاتاہو۔ اور غیر نشان ذدہ سوال سے ایسا سوال مراد ہے جس کا جواب تحریرے طور پر دیا جاتا ہو۔

(۲۸) میز سے ایوان کی میز مراد ہے۔