| نجی یا غیرنجی / مصروفیات / مشاغل،سرگرمیاں وغیرہ |
جناب مطیع اللہ آغا ولد سید خیر محمد آغا 1961ء میں ضلع پشین کے علاقہ شادیزئی میں پیدا ہو ئے ۔اُنہوں نے 2002ء شہادت العالمیہ کی سند وفاق المدارس سے حاصل کی اور 2003ء میں اسلامیات کی مضمون میں ایم اے کیا اُ ن کا تعلق جمعیت علماء اسلام سے ہے ۔وہ2002کے عام انتخابات میں پشین کے حلقہ PB.8سے رکن بلوچستان صوبائی اسمبلی منتخب ہو ئے ۔اور بطور صوبائی وزیر اطلاعات و انفارمیشن ٹکنالوجی خدمات دیں ۔انہوں نے APDMکے فیصلہ کے نتیجہ میں 2اکتوبر2007کو استعفیٰ دیے دیا ۔وہ 2008ءکے عام انتخابا ت میں ایک بار پھر منتخب ہو ئے ۔اور ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے عہدہ پر فائز ہیں۔ |