12th June 2008

اسپیکر محمد اسلم بھوتانی نے کفایت شعاری اور بچت کرکے ایک کروڑ، چالیس لاکھ روپے حکومت بلوچستان کو واپس کردیے

پریس ریلیز

محمد اسلم بھوتانی اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی نے کفایت شعاری اور بچت کر کے روان مالی سال کے دوران اسمبلی کے بجٹ سے تقریباً ایک کروڑ40لاکھ روپے محکمہ خزانہ کو واپس کر دیئے ہیں ۔
اس ضمن میں واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی کے لئے مختلف مدات میں جو رقم مختص کی گئی تھی اسپیکر نے اس کی باقاعدہ نگرانی کرتے ہوئے کم خرچ اور ضروریات کے مطابق رقم استعمال کرنے کی منظوری دیتے رہے جس کی وجہ سے ایک کثیر رقم بچت کر کے بلوچستان حکومت کو واپس کر دی گئی جو کہ مالی انتظامات کوصحیح شکل دینے کی ایک کوشش ہے اور اگر بلوچستان حکومت کے تمام ادارے اسی طرح کفایت شعاری اور سرکاری پیسوں کے بے دریغ استعمال سے اجتناب برتیں تو یقینا یہ صوبہ مالی خساروں کا شکار نہیں رہے گا ۔