اسپیکر محمد اسلم بھوتانی سے واپڈا ماہرین کی ملاقات ہنگول ڈیم کے معاملات پر تبادلہ خیال
ڈیم کی سائیٹ کو بلوچستان اسمبلی کی قرارداد کی روشنی میں صوبائی حکومت کے مشورے سے متبادل جگہ منتقل کیا جائے۔
واپڈا ہاوس لاہور کے ماہرین پر مشتمل ٹیم نے پروجیکٹ ڈائریکٹر پلاننگ کی سربرائی میں حب میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی اسلم بھوتانی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بلوچستان اسمبلی میں ہنگول ڈیم سے متعلق پاس کی جانے والی قرارداد پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر بریفنگ کے دوران اسپیکر نے ماہرین کی ٹیم کو اقلیتی ارکان اسمبلی بالخصوص ہندو برادری کے تحفظات سے آگاہ کیا اور واپڈا حکام پر زور دیا کہ ہنگول ڈیم کی سائیٹ کو بلوچستان اسمبلی کی قرارداد کی روشنی اور صوبائی حکومت کے مشورے کے بعد متبادل جگہ پر منتقل کیا جائے۔ اسپیکر اسلم بھوتانی نے واپڈا کی طرف سے وندر ڈیم کی تعمیر کو سراہتے ہوئے کہا کہ وندرڈیم جس پر ۴ارب روپے کی لاگت آئے گی کی تعمیر سے ضلع لسبیلہ میں سبز انقلاب آجائے گا۔ جس سے صوبے کی معاشی اور اقتصادی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہوںگے۔

