20th June 2009

اسپیکراسلم بھوتانی کی جانب سے عوام دوست بجٹ پیش کر نے پر وزیر اعلی و وزیر خزانہ کو مبارکباد

بلوچستن صوبائی اسمبلی کا بجٹ اجلاس برائے مالی سال 10- 2009 6 جون شام 6 بجے اسمبلی بلڈنگ میں منعقد ھوا۔ بجٹ کے اجلاس کی صدارت اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے کی۔ صوبائي وزیر خزانہ میر عاصم کرد گیلو نے اس مو قع پر مالی سال 10- 2009 کا 247 .74 ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش کیا۔ اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی ھدایات کے مطابق ااسمبلی بلڈنگ میں سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے۔ بجٹ بقریر کے بعد اسپیکر بلوچستان اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی، وزیر خزانہ میر عاصم کرد گیلو اور حکومت بلو‎چستان کو مبارکباد پیش کی۔ بلوچستان اسمبلی کا حالیہ بجٹ اجلاس 29 جون تک جاری رہے گا۔