20th June 2009

حکومت بلوچستان نے74ارب روپے بجٹ پیش کر دیا

بلوچستان کا74ارب روپے سے زائد کا ٹیکس فری بجٹ پیش کر دیا گیا، سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 18ارب 53کروڑ روپے مختص ،4212نئی اسامیاں تخلیق ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد عبوری اضافہ ،پنشن میں بھی 15فیصداضافہ ،بہتر مالیاتی نظم ضبط کے ذریعے رواں مالی سال کے دوران نئے محکموں اور ڈ¶ےژنل کمشنروں کے دفاتر کے اضافے کے باوجود 1ارب 47کروڑ روپے کی بچت کی گئی،بجٹ خسارہ وفاقی حکومت کے تعاون اور بہتر مالیاتی نظم و ضبط کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر خزانہ عاصم کرد گیلو کی بجٹ تقریر

 کوئٹہ۔20 جون (اے پی پی) بلوچستان کا مالی سال 2009-10ءکیلئے 8ارب 33کروڑ روپے سے زائد خسارے کا ٹیکس فری بجٹ پیش کردیا گیا بجٹ کا مجموعی حجم 74ارب 24کروڑ70لاکھ روپے ہے جس میں جاری اخراجات کا تخمینہ 53ارب 8کروڑ12لاکھ 74ہزار روپے کا لگایا گیا ہے جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 18ارب 53 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جس میں 5ارب 17کروڑ45لاکھ کی بیرونی پراجیکٹ امداد بھی شامل ہے۔ صوبائی وزیر خزانہ میر عاصم کرد گیلو نے ہفتہ کو بلوچستان صوبائی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا ۔