محمد اسلم بھو تانی،سپیکربلوچستان اسمبلی،رستم جمالی کے زخمی ہونےکی اطلاع ملتے ہی آغا خان ہسپتال پہنچ گئے
بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر محمد اسلم بھو تانی جو جمعرات کو کراچی میں تھےجیسے ہی انہیں صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سردار زادہ رستم جمالی پر قاتلانہ حملے کی اطلاع ملی و ہ فوری طور پر آغا خان ہسپتال پہنچ گئے جہاں پر انہیں بتا یا گیا کہ صوبائی وزیر ذخمیوں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جان بحق ہو گئے ہیں بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر نے صوبائی وزیر کے قتل کو ایک گہری سازش قرار دیا اور اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ان کی لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔

