وزیر اعظم سے مطیع اللہ آغا کی ملاقات ،ترقیاتی اسکیموں کے لئے فنڈز جا ری
صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ،گیلانی نے دورہ پشین کی دعوت قبول کر لی
ڈپٹی اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی سید مطیع اللہ آغا نے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے بدھ کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران انہوں نے بلوچستان میں موجود امن و امان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ ڈپٹی اسپیکر نے ضلع پشین لیویز فورس کی بحالی زرعی قرضوں کی معافی اور پی بی 8پشین 1کے غریب زمینداروں کے لئے ٹیوب ویلوں کی فراہمی اور پشین کے عوام کو درپیش دیگر مسائل کے بارے میں وزیر اعظم کو تفصیلات سے آگاہ کیا ، اور ان سے اپنے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی اسکیموں کے لئے فنڈز کی فراہمی کے لئے درخواست کی ۔ وزیراعظم نے فوری طور پر مطلوبہ فنڈز جا ری کر نے کے احکامات جا ری کئے ۔ جس پر ڈپٹی اسپیکر مطیع اللہ آغا نے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کیا ۔ اور ان کو پشین کی دورے کی دعوت بھی دی ۔ جس کو وزیراعظم نے قبول کر تے
ہو ئے کہا کہ وہ جلد ضلع پشین کا دورہ کریں گے ۔
ہو ئے کہا کہ وہ جلد ضلع پشین کا دورہ کریں گے ۔

