گوادر کو بلوچستان کا سرمائی دارالحکومت بنانے کا فیصلہ آئندہ بجٹ میں منظور ی کا امکان
گوادر کو بلوچستان کا سرمائی دارالحکومت بنانے کا فیصلہ
آئندہ بجٹ میں منظور ی کا امکان
وزیراعلیٰ نواب رئیسانی کی قیادت میں وفد کی وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے ملاقاتیں گوادر کی فعالیت سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔
vکوئٹہ /اسلام آباد(آن لائن) ساحلی شہر گوادر کو موسم سرما میں بلوچستان کا صوبائی دارالحکومت بنانے کی فیصلہ کر لیا گیا انتہائی باوثوق ذرائع "آن لائن"کو بتایا کہ مستقبل میں تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے اہمیت کے حامل شہر گوادر کو بلوچستان کے لئے موسم سرما میں صوبائی دارالحکومت بنانے کی فیصلہ کیا گیا ہے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں گوادر کو صوبائی دارالحکومت کا درجہ دینے سے متعلق منظوری دیئے جانے کا امکان ہے جس کا مقصد گوادر کی تیز رفتار ترقی اور گوادر کے عوام کو ہزاروں میل سفر کر کے کوئٹہ پہنچنے والی مشکلات سے نجات دلانا ہے گوادر کو دارالحکومت بنانے کا فیصلہ وہاں کے مواصلاتی نظام کو بہتر اور مزید فعال بنانا ہے تاکہ نہ صرف وہاں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے بلکہ عوام کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں اس سے سیاسی اور معاشی تبدیلیاں رونما ہونگی جس کے پاکستان بالخصوص بلوچستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر مثبت اور دوررس اثرات مرتب ہونگے ذرائع نے بتایا کہ گوادر کو موسم سرما میں دارالحکومت بنانے کے ساتھ ساتھ وہاں بلوچستان ہائی کورٹ کا بینچ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی کی قیادت میں ایک وفد نے اسلام آباد میں وزیراعظم سمیت مختلف محکموں کے وفاقی وزراء اور اعلیٰ افسران سے ملاقاتیں کیں وفد میں اسپیکر بلوچستان محمد اسلم بھوتانی ، صوبائی وزراء میر عاصم کرد گیلو، میر حمل کلمتی، چیف سیکرٹری بلوچستان اور دیگر اعلیٰ افسران بھی شامل تھے۔ وفد نے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی کی قیادت میں وفاقی وزیر پانی و بجلی سے بھی ملاقات کی اور گوادر کی ترقی اور فعالیت کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ملک میں کسانوں کے لئے شروع کی گئی گرین ٹریکٹر اسکیم کی طرز پر گوادر کے ماہی گیروں کے لئے گرین بوٹ اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ماہی گیروں کو انتہائی آسان اقساط پر گرین بوٹ فراہم کی جائیں گی جس سے ان کے ذریعہ معاش بہترہو گا بلکہ گوادر کے ماحول پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ ذرائع نے بتایا کہ گوادر کو صوبائی دارالحکومت بنانے کے حوالے سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں منظوری دی جائے گی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں وفد نے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور دیگر وزراء سے ملاقاتوں کے دوران گوادر کی ترقی اور عوام کی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے انتہائی اہم فیصلے گئے۔

