22nd June 2009

اسپیکر محمد اسلم بھوتا نی نے اسمبلی سٹاف ایسوسی ایشن کے نئے منتخب کابینہ سے حلف لیا۔

عزت مآب جناب اسپیکر بلوچستان اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے آج ایم پی اے ہاسٹل میں بلوچستان اسمبلی و ایم پی اے ہاسٹل اسٹاف ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری میں ان سے حلف لیااور خطاب کیا ۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین اسپیکر کے دست وبازوہیں جن کے بغیر دفتری کام کی انجام دہی میں مشکلات پیداہوتی ہیں ۔ انہوں نے خاص طورپر ادارے کے اندر نظم وضبط برقراررکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس میں اسمبلی کا وقار اور ہماری نیک نامی ہے جس کو میں ترجیح دیتاہوں اور ملازمین کے جائز حقوق کے لئے میرے دروازے ہروقت کھلے ہیں جن کےلئے بغیر کسی سفارش کے ملازمین خود آکر مجھ سے مل کر اپنا مسئلہ حل کراسکتے ہیں ۔
آخرمیں اسپیکر صاحب نے ایسوسی ایشن کی جانب سے 13نکاتی ایجنڈا کے اکثر نکات سے اتفاق کرتےہوئے موقع پر کارروائی کرنے کے احکامات  جاری کیں۔