25th June 2009

سوالات پوچھنے والے ارکان اپنی حاضری یقینی بنائیں۔اسپیکر کی رولنگ

جعفر مندوخیل کی غیر موجودگی پر صوبائی وزراء کا احتجاج،محنت ضائع ہوجاتی ھے، سرداراسلم بزنجو، سردارزادہ رستم جمالی۔
سپیکر بلوچستان اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ سوالات پوچھنے والے ارکان اسمبلی وقفہ سوالات کے موقع پر ایوان میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ وہ بلوچستان اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران مسلم لیگ ‍(ق) کے رہنما شیخ جعفر خان مندوخیل کی ایوان میں غیر موجودگی پرصوبائی وزراء سردار محمد اسلم بزنجو اور سردار زادہ رستم جمالی کی جانب سے احتجاج پر رولنگ دے رہے تھے۔ صوبائي وزراء نے کہا کہ سوالات کے جوابات کی تیاری پر وقت اور محنت درکار ھوتی ہے۔مگر سوالات پوچھنے والے ارکان کی غیر موجودگی کے باعث تمام محنت ضائع ھوجاتی ھے۔ بعد ازاں اسپیکر نے گزشتہ روز وقفہ سوالات میں پیش کئے جانے والے تمام سوالات ڈسپوزآف کردیئے۔