17th July 2009

لیویز فورس کی بحالی سے عوامی مطالبھ پورا ھو گیا : قائم مقام اسپیکر

امن عامھ کی صورتحال بہتر ہو گی ،اختیارات کی منتقلی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔وفود سے گفتگو۔
کوئٹہ. قائم مقام اسپیکر بلوچستان اسمبلی سید مطیع اللہ آغا نے صوبہ میںلیویز فورس کی بحالی کو خوش آئندقرار دیتے ہو ئے کہا کہ گذشتہ روز سنیئر صوبائی وزیر مولانا عبدالواسع  کی قیادت میں وفد کی وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمداسلم خان ریئسانی سے ملاقات کے دوران اس امر پر مسرت کا اظہار کیا گیا کہ لیویز فورس کی بحالی سے امن عامہ کی صورت ھال میں مزید بہتری آئے گی اور ساتھ ہی عوام کا دیرینہ مطالبہ بھی پورا ہو گا ۔  قائم مقام اسپیکر نے کہا کہ پولیس سے لیویز کو اختیارات یقین دہانی اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان صوبہ کے عوام کے تمام دیرینہ مطالبات کو پورا کر نے میں کو شاں ہیں ۔ اور حکومت صوبہ کے عوام کی یکساں بنیادوں پر ترقی کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔ قائم مقام اسپیکر نے اے ایریا کو ئی ایریا میں تبدیلی کے عمل کو تیز کر نے اور اس پر عمل در آمد کو یقینی بنانے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمداسلم خان ریئسانی کا شکریہ ادا کیا ۔