| نجی یا غیرنجی / مصروفیات / مشاغل،سرگرمیاں وغیرہ |
محمد اسلم بهوتانى ولد سردار اميد على بهوتانى دريجى ضلع لسبيله ميں ٢/اكتوبر ١٩٦٠ كوپيدا هوئے-انهونے ١٩٨٢ ميں كراچى يونيورسٹى سے گريجويشن كيا- زراعت پيشه هونے كے باوجود انهوں نے پوليس،ايف آئى اے، اميگريشن اور اے اين ايف ميں امتيازى خدمات سرانجام ديں اور عمده كاركردگى كى بناء پر تعريفى اسناد حاصل كيں-يه امر قابل ذكر هے كه بهوتانى خاندان اپنے حلقه سے مسلسل ساتويں مرتبه صوبائى اسمبلى ميں پهنچنے كا افتخار حاصل كر چكاهے-اس سے قبل ان كے بڑے بهائى سردار صالح محمد بهوتانى ١٩٧٧سے ١٩٩٩ تك مسلسل ٦ مرتبه صوبا ئى ا سمبلى كے ركن منتخب هوئے- محمد اسلم بهوتانى نے وسيع پيمانے پربيرون ملك سفر كيے اور آٹه مرتبه عمره سعادت حاصل كى هے-انهوں نے امريكه،برطانيه، سعودى عرب ، متحده عرب امارات ،انڈيا، اسپين ،ڈنمارك،برازيل ،سوئٹزرلينڈ، ارجنٹينا، مصر، جرمنى، هالينڈ ،فرانس،سنگاپور،جاپان،تهائى لينڈ،هانگ كانگ اور ناروے كے دورے كئے-وه ٢٠٠٢كے عام انتخابات ميں بلوچستان صوبائى اسمبلى كے ركن منتخب هوئے اور ٣٠ نومبر ٢٠٠٢ سے۲۰۰۷ تک ڈپٹى اسپيكر كے فرائض سر انجام دیتےرهيں- وہ ۲۰۰۸ کے انتخابات میں دوبارہ منتخب ہوئے۔ وہ ہم خیال گروپ کے پارلیمانی قائد ہیں۔ ۸ اپریل ۲۰۰۸ کو بلا مقابلہ بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے۔ |