ایوان میں اسپیکر کا کردار

قواعد وضوابط  کے تحت تفویض کردہ محصوص امور واختیارات کے علاوہ سپیکر طلب کئے جانے والے اسمبلی کے ہر اجلاس کی صدارت کرےگا۔
اسپیکر اجلاس کی کارروائی ترتیب دے گا۔
اسپیکر نظم وضبط کے قیام کو یقینی بنائےگا۔ اور گیرلیوں میں کسی قسم کی بد نظمی کی صورت میں انہیں خالی کرانے کے احکامات بھی جاری کرسکتاہے ۔
اسپیکر تمام نکتہ ہائے اعتراضات پر فیصلہ دے گا۔
قاعدہ ii کے ذیلی قاعدہ ( 4) کے تحت ،اسپیکر کی غیر موجودگی کی صورت میں ڈپٹی اسپیکر اجلاس کی صدارت کرے گا۔
اسپیکر ایک تحریری حکم نامہ کے ذریعہ قوانین ہذا کے تحت تمام اختیارات ڈپٹی اسپیکر کو تفویض کرسکتاہے۔